Live Updates

بیوروکریسی کا کام سیاسی قیادت کے ویژن کوعملی جامہ پہنانا ہوتا ہے، عمران خان

وزیراعظم سے ترقی پانےوالے وفاقی سیکرٹریزکی ملاقات، وزیراعظم نے مبارکباد پیش کی، تعمیروترقی کیلئے سیاسی لیڈرشپ کا کام ویژن دینا ہے، سیاسی قیادت اوربیوروکریسی نے ملکرملک کے مستقبل کا تعین کرنا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 2 دسمبر 2019 20:22

بیوروکریسی کا کام سیاسی قیادت کے ویژن کوعملی جامہ پہنانا ہوتا ہے، عمران ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 دسمبر 2019ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بیوروکریسی کا کام سیاسی قیادت کے ویژن کو عملی جامہ پہنانا ہوتا ہے، تعمیروترقی کیلئے سیاسی لیڈرشپ کا کام ویژن دینا ہے، سیاسی قیادت اور بیوروکریسی نے ملکر ملک کے مستقبل کا تعین کرنا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے حال ہی میں ترقی پانے والے وفاقی سیکرٹریز اوربیوروکریسی کے افسران نے ملاقات کی،وزیراعظم عمران خان نے ترقی پانے افسران کو مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افسران کو ترقی میرٹ اور کارکردگی کو مدنظر رکھ کردی۔ ملک کی تعمیروترقی کیلئے سیاسی لیڈرشپ کا کام ویژن دینا ہے۔بیوروکریسی کا کام اس ویژن کو عملی جامہ پہنانا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساٹھ کی دہائی میں پاکستان گورننس کے لحاظ سے مثالی ملک سمجھا جاتا تھا۔

(جاری ہے)

جبکہ ہمارا ملک آج خطے میں دوسرے ممالک سے قدرے پیچھے رہ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج سیاسی قیادت اور بیوروکریسی نے ملکر ملک کے مستقبل کا تعین کرنا ہے۔ملک کو آگے لے جانے کیلئے نئی سوچ، طرزعمل اور گڈ گورننس کی ضرورت ہے۔ اسی طرح وزیراعظم عمران خان سے نئے تعینات ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء نے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر بھی موجود تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرپشن، منی لانڈرنگ کا خاتمہ پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

بلاتفریق احتساب حکومت کا اولین ایجنڈا ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز حکومت نے بڑے پیمانے پر وفاق اور پنجاب کی بیوروکریسی میں تقرر اور تبادلے کیے ہیں۔ چودہ سینئر بیوروکریٹ کو گریڈ بائیس میں ترقی بھی دے دی گئی ہے۔ پنجاب میں چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔ پنجاب کی بیوروکریسی اور محکموں میں تقرر و تبادلے کا اختیار چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس کو دیا گیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات