Live Updates

پی ٹی آئی کا کرپشن میں اضافے کا اعتراف

پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر حسن مسعود ملک نے صوبے میں کرپشن کے بڑھنے کا اعتراف کر لیا

muhammad ali محمد علی پیر 2 دسمبر 2019 21:15

پی ٹی آئی کا کرپشن میں اضافے کا اعتراف
لاہور(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین02دسمبر 2019ء) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملک میں کرپشن میں خاتمے کی دعوے دار ہے لیکن انکی جماعت کے سینیئر رہنما ڈاکٹر حسن مسعود ملک نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کا سب کو معلوم ہے کہ اس دور حکومت میں پٹواریوں کے ریٹ دگنے ہو گئے ہیں۔ڈاکٹر حسن مسعود اس وقت پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے جنرل سیکٹری کے عہدے پر فائز ہیں ۔

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ان ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ اس دور میں پٹواریوں کے ریٹ دگنے ہو گئے ہیں،جو افسر کام نہ کرے اس کے پاس کارکنوں کو لے کر جائیں، اس افسر کی ’ایسی کی تیسی‘۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان ہمیشہ اپنی تقاریر میں پچھلی حکومتوں پر کرپشن کا الزام لگاتے رہے ہیں ،اس حوالے سے ایک کمیشن بھی تشکیل دیا گیا ہے جو 2008 سے 2018 تک لیے گئے قرضوں سے متعلق تحقیقات میں مصروف عمل ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کے بر سر اقتدار آنے کے باجود ان کے ہی ایک سینئیر عہدیدار کا پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں کرپشن کے بڑھنے کا اعتراف سامنے آیا ہے۔
                                                                                                                                              
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات