فیصلہ آپ کا ہے! کس نے معیشت مستحکم کی اور کس نے تباہ: اسد عمر

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے پندرہ ماہ میں ہی موڈیز نے پاکستان کی معیشیت کو’ منفی‘ درجے سے نکال کر ’مستحکم ‘درجے میں ڈال دیا ہے ،اب فیصلہ عوام کو کرنا ہے۔ وزیر منصوبہ بندی

muhammad ali محمد علی پیر دسمبر 21:37

فیصلہ آپ کا ہے! کس نے معیشت مستحکم کی اور کس نے تباہ: اسد عمر
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین02دسمبر 2019ء) وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ عوام کو کرنا ہے کس نے معیشیت کو تباہ کیا اور کس اور تباہ کیا ہے۔اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے پہلے پندرہ ماہ میں ہی موڈیز نے پاکستانی معیشیت کو’ منفی‘ درجے سے نکال ’مستحکم ‘درجے میں ڈال دیا ہے ،اب فیصلہ عوام کو کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیتے ہو ئے ان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا پانچ سالہ دور کے ختم ہونے کے بعد 20جون 2018کو موڈیز نے پاکستان کی معیشیت کے ساتھ ’مستحکم ‘ کا لیبل ہٹا کر ’منفی ‘ کا لیبل چسپاں کر دیا تھا ۔اب پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت کے پندہ ماہ بعد ہی پاکستان کی معیشیت کو منفی درجے سے نکال کر مستحکم کے درجے میں ڈال دیا ہے ۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ اب فیصلہ آپ لوگوں کو کرنا ہے کہ کس نے معیشیت کومستحکم کیا اور کس نے برباد کیا ہے ۔