پی ٹی آئی رہنماء فیاض بھٹی کی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام

پیر 2 دسمبر 2019 23:50

لاہور۔2 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2019ء) پی ٹی آئی رہنماء فیاض بھٹی کی والدہ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ، قرآن خوانی میں اعجازاحمدچوہدری ، جواد منج، رانا نعیم الرحمان اور حافظ عبیداللہ سمیت بڑی تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی، شرکاء نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور مغفرت کی دعا کی۔

(جاری ہے)

بعدازاں اعجازاحمدچوہدری حلقہ این اے 133 میں پارٹی کارکنان راشد یعقوب کے سسر، ملک شریف کی بھابھی ، محمد اسحاق کے والد محمد اعظم کے بھائی ، آغاجان کی بہن ، محمد ہارون کے بیٹے کے انتقال پران کے گھروں میں جاکر اظہار تعزیت اوران کی مغفرت کی دعا کی ۔ بعد ازاںتحریک انصاف سائوتھ پنجاب کی گورننگ باڈی کا اجلاس صدر نورخان بھابھہ پارٹی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا ، اجلاس میں سائوتھ پنجاب میں پی ٹی آئی کی تنظیم سازی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور تنظیم سازی کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے ، اجلاس میں ایم پی اے علی رضا دریشک ، عائشہ نذیر جٹ، سکندر فیاض بھڈیرا ، میاں فرزند علی گوہیر، معین قریشی ،مصدق شاہ اور نعیم اللہ وڑائچ نے شرکت کی ۔