اردن میں جھلسنے سے 13 پاکستانی جاں بحق ہوگئے

جاں بحق ہونیوالوںمیں 7 بچے، 4 خواتین اور دو مرد شامل ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

پیر 2 دسمبر 2019 23:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2019ء) اردن میں جھلسنے کے باعث 13 پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اردن میں جھلسنے سے 13 پاکستانی جاں بحق ہوگئے ہیں ،جاں بحق ہونے والوں میں 7بچے، 4خواتین اور دو مرد شامل ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شارٹ سرکٹ سے پاکستانی خاندان کے خیمے کو آگ لگنے سے جھلسنے کا واقعہ پیش آیا،آتشزدگی کے اس واقعہ میں 3پاکستانی جھلس گر زخمی بھی ہوئے ہیں، تاہم ان کی حالت تسلی بخش ہے۔

ترجمان کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ عمان سے 40کلومیٹر دور کرامہ شہر کے قریب پیش آیاتھا، متاثرہ خاندان کا تعلق سندھ کے ضلع دادو کی جوئیہ فیملی سے ہے، خاندان کا سربراہ علی شیر جوئیہ واقعہ میں محفوظ رہاہے، یہ خاندان 1970 میں اردن ہجرت کرگیا تھا اور زراعت کے پیشے سے منسلک تھا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق عمان میں پاکستان کا سفارتخانہ متاثرہ کاندان کے ساتھ رابطے میں ہے، فوری اعانت کیلئے پاکستانی سفیردیگر عملے کے ساتھ متاثرہ مقام پر پہنچے ہیں۔

ترجمان کے مطابق اردن کی انتظامیہ کی طرف سے بھی بھرپور مدد فراہم کی جارہی ہے۔ترجمان کے مطابق معلومات کیلئے پاکستانی سفارتخانے کے سیکنڈ سیکرٹری حسنین حیدر سے موبائل نمبر پر 00962-796912676 اور ماجد امین ایڈیشنل اسسٹنٹ سے فون نمبر 00962-796417462 رابطہ کیا جاسکتا ہے۔