مجرمان اشتہاریوں، منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ کے دھندے میں ملوث ملزمان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، ڈی آئی جی آپریشنز

پیر 2 دسمبر 2019 23:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2019ء) ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید نے کہا کہ مجرمان اشتہاریوں، منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ کے دھندے میں ملوث ملزمان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، ایسے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، ڈی آئی جی آپریشنزنے نا قص کارکردگی پر21تفتیشی افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کے احکامات جاری کردئیے، افسران کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے 10دنوں کا وقت دیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنزد وقار الدین سیدنے ریسکیوون فائیو پر اجلاس کی صدارت کی ،جس میں انہوں نے صدر زون کے تھانوں میں تعینات افسران کی کارکردگی کا الگ الگ جائزہ لیا،اجلاس میں ،ایس پی صدر محمد عمر خا ن ، صدر زون کے زون کے ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز اور تمام تفتیشی افسران نے شرکت کی،ڈی آئی جی آپریشنز نے تمام افسران کی ون بائی ون کارکردگی رپورٹ چیک کی ،ناقص کاکردگی دکھانے والے 07 تفتیشی افسران کوآپریشنز ڈویژن سے دوسرے ڈویژنز میں ٹرانسفر کر دیا جبکہ کمزور کارکردگی پر14 تفتیشی افسران کو شوکاز نوٹسز جاری کردئیے ،اسی طرح10 تفتیشی افسران کو کارکردگی بہتر بنانے کے لے وارننگ دی گئی ،ڈی آئی جی آپریشنز نے اچھی کارکردگی دکھانے پر چار تفتیشی افسران سب انسپکٹرمیا ں خر م ، اے ایس آئیز محمد اسحا ق، مرتضیٰ قمر اورمختار احمد کو انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا بھی اعلان کیا،انہوں نے تمام افسران کو مزید10دنوں کا وقت دیتے ہوئے کہا کہ تمام افسران اپنی کارکردگی بہتر بنائیں ،شہریوں کی جان و مال کی حفاظت نہ کرنے والے افسران کے لئے زیرو ٹالرنس ہے، اس ضمن میں کسی قسم کی رعائت نہیں برتی جائے گی ،اچھی کارکردگی پر انعامات دئیے جائیں گے، میٹنگ کے اختتام پر ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید نے انڈسٹریل ایریا زون کے اچھے کارکردگی والے تفتیشی افسراے ایس آئی محمد سعید تھانہ آئی نائن کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکٹ سے نوازا۔

(جاری ہے)

، ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ضلع بھر میں منشیات و شراب فروشوں ،اشتہاریوں ،بھکاریوں اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاون کریں ،معاشرے کا امن تباہ کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ،اسلحہ ناجائز کے دھندے میں ملوث ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کریں ،مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے اور انہیں قانون کی گرفت میں لایا جائے۔

متعلقہ عنوان :