وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری کا اردن میں 13پاکستانیوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار

منگل دسمبر 00:40

اسلام آباد ۔ 2 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2019ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخاری نے اردن میں 13پاکستانیوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ایم ڈی اوپی ایف کو متاثرہ اہلخانہ کو ہر ممکن امداد کی ہدایت کی ہے، میری وزارت حادثہ کا شکار ہونیوالوں کے اہلخانہ کی ہر ممکن مدد کے لیے ان سے رابطے میں ہے، ٹیلی فون اور ای میل کے ذریعے مزید رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :