فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کویت میں میراتھن دوڑ کاانعقاد

منگل 3 دسمبر 2019 10:15

کویت سٹی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2019ء) کویت میں مختلف سماجی تنظیموں کے تعاون سے فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے 6کلو میٹر طویل میرا تھن دوڑ کا انعقاد کیا گیا۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق کویت سٹی ہونے والی اس میراتھن دوڑ کو’’کویت سے القدس تک‘‘کا عنوان دیا گیا۔ جابر پل سے شروع ہونے والی اس میراتھن میں شریک شہری چھ کلو میٹر تک دوڑتے رہے۔

(جاری ہے)

سماجی تنظیم سوشل ریمارمز آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل یعقوب الانصاری نے ایک بیان میں کہا کہ میراتھن دوڑ میں 1500 شہریوں نے حصہ لیا۔ اس سرگرمی کا مقصد مظلوم فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا تھا۔تنظیم کے ایک دوسرے عہدیدار اور تعلقات عامہ کے سربراہ عبدالرحمان الشطی نے کہا کہ میرا تھن دوڑ کا مقصد کویتی عوام میں فلسطینیوں کے حوالے سے بیداری پیدا کرنا اور یہ ثابت کرنا تھا کہ فلسطینی قوم کے ساتھ یکجہتی کا اظہار نہ صرف سرکاری سطح پر کیاجاتا ہے بلکہ کویتی عوام اور حکومت دونوں فلسطینی قوم کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔

متعلقہ عنوان :