دریائوں اور آبی ذ خائرمیں پانی کی صورتحال

منگل 3 دسمبر 2019 12:41

دریائوں اور آبی ذ خائرمیں پانی کی صورتحال
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2019ء) ملک کے مختلف دریائوں اور آبی ذ خائرمیں پانی کی صورتحال کے مطابق منگل کی صبح دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد23000 کیوسک اور اخراج 55000کیوسک رہا ،دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پرپانی کی آمد9300 کیوسک اور اخراج9300 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پرپانی کی آمد17200 کیوسک اور اخراج27000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد15400 کیوسک اور اخراج 9000کیوسک رہا ۔

مختلف بیراجوں میں پانی کی صورتحال کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد78200 کیوسک اور اخراج 70700 کیوسک،چشمہ: آمد69200 کیوسک اوراخراج 55000کیوسک، تونسہ: آمد57700 کیوسک اور اخراج47500 کیوسک، پنجند: آمد4900 کیوسک، اور اخراج صفر کیوسک،گدو: آمد 50000کیوسک اور اخراج 41600 کیوسک، سکھر: آمد39700کیوسک اور اخراج14000 کیوسک کوٹری:آمد14800 کیوسک اور اخراج 2100 کیوسک ۔

(جاری ہے)

ریزروائرز میں پانی کی صورتحال کے مطابق تربیلا ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1485.23 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.739 ملین ایکڑ فٹ رہ منگلاریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1184.55 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.426 ملین ایکڑ فٹ رہا ۔

چشمہ ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 644.00 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.100 ملین ایکڑ فٹ رہا ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل منگل صبح 6 بجے کی ہے۔