امریکہ میں برفباری کا شدید طوفان، نیویارک میں ریاستی ایمرجنسی نافذ

چار ہزار سے زائد پروازیں متاثر،نیو جرسی میں لوگوں سے غیرضروری سفر نہ کرنے کی اپیل

منگل دسمبر 13:12

امریکہ میں برفباری کا شدید طوفان، نیویارک میں ریاستی ایمرجنسی نافذ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2019ء) امریکا میں برفباری کا شدید طوفان، نیویارک کے گورنر نے ریاستی ایمرجنسی نافذ کر دی، چار ہزار سے زائد پروازیں معطل اور تاخیر کا شکار ہو گئیں۔امریکا میں برفباری سے نظام زندگی مفلوج، نیویارک میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، خراب موسم کے باعث 4 ہزار پروازیں معطل اور تاخیر کا شکار ہو گئیں، حکام نے نیو جرسی میں لوگوں سے غیرضروری سفر نہ کرنے کی اپیل کر دی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا میں برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہوکررہ گیا۔ نیویارک کے گورنر نے ریاستی ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تین سو نیشنل گارڈ کو تعینات کر دیا۔سان فرانسسکو، نیویارک، بوسٹن، شکاگو اور واشنگٹن کے ائیرپورٹس پر چار ہزار سے زائد پروازیں معطل اور تاخیر کا شکار ہوئیں۔نیویارک میں تین جبکہ بوسٹن میں چھ انچ تک برف پڑ چکی ہے۔ نیو جرسی میں لوگوں کو غیرضروری سفر نہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق برفانی طوفان کی شدت میں بدھ کی صبح تک کمی کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :