بلوچستان کے شہر چمن میں بم دھماکہ

دھماکے کے ذریعے علاقے میں قائم ایف سی کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا، شہادتوں کا خدشہ

muhammad ali محمد علی منگل 3 دسمبر 2019 21:06

بلوچستان کے شہر چمن میں بم دھماکہ
چمن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔03 دسمبر 2019ء) بلوچستان کے شہر چمن میں بم دھماکہ، دھماکے کے ذریعے علاقے میں قائم ایف سی کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا، شہادتوں کا خدشہ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر چمن سے انتہائی تشویش ناک خبر موصول ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے چمن میں قائم ایک ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں نے بم دھماکے کے ذریعے ایف سی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا ہے جس کے باعث شہادتوں کا خدشہ ہے۔ دھماکے کی اطلاعات موصول ہونے پر ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ کیلئے روانہ کر دیا گیا ہے۔ جبکہ سیکورٹی فورسز نے بھی علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ جبکہ واضح رہے کہ چمن میں اس سے قبل بھی دہشت گرد کئی مرتبہ سیکورٹی فورسز پر دہشت گرد حملے کر چکے ہیں۔