Live Updates

الیکشن کمیشن ممبر کی تقرری ، پارلیمانی کمیٹی نے بلوچستان سے نوید جان بلوچ کے نام پر اتفاق کرلیا

منگل 3 دسمبر 2019 22:33

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2019ء) الیکشن کمیشن کے ممبر کی تقرری کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی نے بلوچستان سے نوید جان بلوچ کے نام پر اتفاق کر لیا ذرئع کے مطابق گزشتہ روز چیئر پرسن پارلیمانی کمیٹی شیریں مزاری کی صدارت میں پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے شرکت کی الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی نے بلوچستان سے نوید جان بلوچ کے نام پراتفاق کرلیا،ممبرسندھ کیلئے اپوزیشن کی مشاورت جاری ہے، اجلاس آج پھر ہوگاحکومت اور اپوزیشن کی جانب سے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کے لیے ایک ایک ممبر پر اتفاق ہو گیا ۔

حکومت کو بلوچستان جبکہ اپوزیشن کے لیے سندھ کے ممبرپراتفاق کیا گیا ۔حکومت وزیراعظم کے تجویز کیے گئے ناموں میں سے بلوچستان کے لیے نوید جان بلوچ کے نام پرمتفق ہوگئی جبکہ سندھ کے لیے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان مشاورت جاری ہے۔

(جاری ہے)

نویدجان بلوچ کا نام وزیراعظم عمران خان نے تجویزکیا تھا،نوید جان بلوچ کارروباری شخصیت اور نگران وزیر بھی رہے ہیں۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف اور وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سندھ اور بلوچستان سے الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری کے لیے 3،3 مجوزہ نام کیے گئے۔وزیراعظم نے سندھ کے لیے جسٹس ریٹائرڈ صادق بھٹی، جسٹس ریٹائرڈ نورالحق قریشی اور عبدالجبارقریشی جبکہ بلوچستان کے لیے ڈاکٹرفیض محمد کاکٹر، میرنوید جان بلوچ اور امان اللہ بلوچ کے نام تجویز کیے ۔

شہباز شریف نے نئے چیف الیکشن کمشنر کے لیے ناصر محمود کھوسہ، جلیل عباس جیلانی اور اخلاق احمد تارڑ کے نام تجویز کیے ہیں۔اپوزیشن نے الیکشن کمیشن کے 2ارکان کی تقرری کے لیے بلوچستان سے شاہ محمود جتوئی ایڈووکیٹ، سابق ایڈووکیٹ جنرل محمد رف عطااور راحیلہ درانی جبکہ سندھ کے لیے نثار درانی، جسٹس(ر)عبدالرسول میمن اور اورنگزیب حق کے نام تجویز کیے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات