مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر عالمی برادری بے حسی کا شکار

شدید سردی کے باعث کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے: چیئرمین مسلم لیگ (ن ) شہباز شریف

muhammad ali محمد علی منگل 3 دسمبر 2019 23:24

مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر عالمی برادری بے حسی کا شکار
لندن (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین03دسمبر2019ء) چیئر مین مسلم لیگ (ن ) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر عالمی برادری بے حسی کا شکارہے۔ان کا کہنا ہے کہ شدید سردی کے باعث کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ وئٹر پر پیغام دیتے ہوئے شہباز شریف کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پرعالمی برادری بے حسی کا شکار ہے ۔

انسانی حقوق کی پامالی مسلسل جاری ہے اور بھارت کو کسی بھی قسم کی روک ٹوک کا سامنا نہیںہے ۔ان کا مزید کہنا ہے کہ شدید سردی کے باعث کشمیریوں کو شدیدمشکلات کا سامنا ہے ۔دنیا کب تک اس حالت زار سے بے نیاز رہے گی؟واضع رہے کہ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورنے اپنیٹویٹ میں کہا تھا کہ پاکستانی صارفین کو کشمیر کی حمایت پر مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ پاکستانی صارفین کو ٹوئٹر پر کشمیر کی حمایت پر کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،کسی نہ کسی بہانے سے صارفین کے اکاونٹس بلاک کیے جارہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ و ئٹر پیغام دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ٹوئٹر پر پاکستانیوں کو کشمیر کی حمایت کرنے پر بہت سی مشکلات درپیش ہیں۔کسی نہ کسی بہانے ان کے اکاو¿نٹس بلاک کر دیے جاتے ہیں ۔

اس معاملے کو دیکھا جا رہا ہے اور جلد از جلد تمام تر مشکلات حل ہو جائینگی۔تاہم انھوں نے صارفین کو یہ تنبیہ بھی کی تھیکہ وہ ان تما م مشکلات کو بروئے خاطر نہ رکھیں اور اپنی اس جدو جہد کو جاری و ساری رکھیں ۔یاد رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر ہمیشہ سے کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت میں کام کرتے رہیں ہیں اور انھوں نے اس تناظر میں ہندوستان کی کشمیر میں جاری انسانی تزلیل کو ہر جگہ اٹھایا ہے ۔

انھوں عام پاکستانیوں سے بھی یہ درخواست کی تھی کہ وہ کشمیر کے موضوع کو جہاں تک ہو سکے اجاگر کریں تاکہ کشمیر میں جاری بھارتی دہشتگردی کو جلد از جلد ختم کیا جا سکے ۔اس پر پاکستانیوں نے حب الوطنی کا ثبوت دیتے ہوئے خیر سگالی کا پیغام دیا تھا اور کشمیر کے مسئلہ کو پوری دنیا میں اجاگر کرنے کا عزم کیا تھا تاہم صارفین کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراس حوالے بہت سی مشکلات کا سامنا تھا اور یہ مسئلہ کافی عرصہ سے درپیش تھا ۔

کشمیر کی حمایت کرنے پر صارفین کے اکاو¿نٹس بلاک کر دیے جاتے تھے۔اس مسئلے پر ٹویٹ کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ اس مسئلے کو جلد از جلد حل کر لیا جائیگا۔پاکستانی صارفین کشمیر کے تنازعہ پر اپنی جدو جہد کو جاری رکھیں۔