ماحولیاتی آلودگی کم کرنے سے سالانہ 10 لاکھ جانیں بچائی جا سکتی ہیں.عالمی ادارہ صحت
آلودگی سے ہمارے پھیپھڑے، گردے اور دل براہ راست متاثر ہورہے ہیں. ڈائریکٹرڈبلیو ایچ او
میاں محمد ندیم بدھ 4 دسمبر 2019 11:06
(جاری ہے)
ڈبلیو ایچ او کی ڈائریکٹر برائے ماحولیاتی تبدیلیاں ماریہ نیرا کا کہنا ہے کہ فضا میں پائی جانے والی آلودگی سے ہمارے پھیپھڑے، گردے اور دل براہ راست متاثر ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے صحت پر پڑنے والے اثرات کی روک تھام کے لیے عالمی سطح پر صرف ایک فی صد رقم خرچ کی جاتی ہے جو ناکافی ہے. اس سے قبل ماہرین ماحولیات نے گزشتہ ہفتے خبردار کیا تھا کہ فضائی آلودگی کا سبب بننے والی گرین ہاﺅس گیسز کے گزشتہ سال ریکارڈ اخراج کے باعث موجودہ صدی میں عالمی درجہ حرارت تیزی سے بڑھ رہا ہے‘ڈبلیو ایچ او کے ماہرین کے مطابق ماحولیاتی تبدیلیوں کے صحت پر پڑنے والے اثرات 21 ویں صدی کا سب سے بڑا چیلنج ہے عالمی ادارہ صحت کے ماہر کیمبیل لینڈرم کا کہنا ہے کہ کاربن کے اخراج سے ہمیں غذا اور پانی کی کمی جبکہ ہوا میں آلودگی جیسے مسائل کا سامنا رہے گا. کیمبل کے مطابق فصلوں کی باقیات کو جلانا فضائی آلودگی میں اضافے کا سب سے بڑا سبب ہے انہوں نے بتایا کہ سالانہ 70 لاکھ افراد کسی نہ کسی وجہ سے فضائی آلودگی کے باعث ہلاک ہو جاتے ہیں. عالمی ادارہ صحت کے مطابق 101 ممالک نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے صحت پر پڑنے والے اثرات پر ڈبلیو ایچ او کو جواب دیا ہے البتہ امریکہ اور بھارت سمیت اب بھی دنیا کے بہت سے بڑے ممالک نے اس پر اپنا ردعمل ظاہر نہیں کیا.
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.