پارک ویو سوسائٹی کے متاثرہ افراد نے ڈی جی نیب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی

بدھ 4 دسمبر 2019 14:29

پارک ویو سوسائٹی کے متاثرہ افراد نے ڈی جی نیب کیخلاف توہین عدالت کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2019ء) پارک ویو سوسائٹی کے متاثرہ افراد نے ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور سلیم شہزاد کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی ۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ مذکورہ سوسائٹی میں 2018 میں پلاٹ خریدے اور تمام اقساط جمع کرانے کے باوجود ابھی تک قبضہ نہیں ملا۔نیب کو تمام ریکارڈ بھی فراہم کردیا ہیلیکن نیب کی جانب سے انکوائری کو التوا ء میں ڈال دیا گیا ۔

(جاری ہے)

علیم خان وغیرہ نے جھانسہ دے کر جعلی نقشہ جات اور ایل ڈی اے سے منظوری کے بغیر پلاٹس فروخت کیے۔مذکورہ سوسائٹی کی انتظامیہ کی جانب سے ہزاروں افراد سے فراڈکیا جا چکا ہے۔ اس سلسلہ میں فاضل عدالت سے رجوع کیا گیا جس پر عدالت نے ڈی جی نیب کو درخواست گزاروں کو سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی ۔ فاضل عدالت کے 31نومبر کے حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر ڈی جی نیب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل می لائی جائے ۔