اوستہ محمدحسین آباد محلہ میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا

گیس نہ ہونے کی وجہ سے محلے دار مہنگے داموں لکڑیاں اور گیس سلنڈر خریدنے پر مجبور ہیں

بدھ 4 دسمبر 2019 14:38

اوستہ محمدحسین آباد محلہ میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا
اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2019ء) اوستہ محمدحسین آباد محلہ میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا۔گیس کی لائینوں میں گیس کے بجائے نالیوں کا گندہ پانی آرہا ہے۔گیس نہ ہونے کی شکایت سوئی سدرن گیس کمپنی اوستہ محمد کے آفیسر کو کی گئی تو انہوں نے گیس بحال کرنے کے بجائے کھڈا کھود کر گیس کی لائن بند کر دی۔اب کھڈے میں مزید نالیوں کا گندہ پانی بھر چکا ہے جس سے گیس کی لائن بھی پانی سے مزید بھر چکی ہے۔

موجودہ نااہل گیس آفیسر کی وجہ سے حسین آباد محلہ میں پانچ دن سے گیس کی سپلائی بند ہے۔گیس نہ ہونے کی وجہ سے محلے دار مہنگے داموں لکڑیاں اور گیس سلنڈر خریدنے پر مجبور ہیں۔جی ایم اور آر ایم سوئی سدرن گیس کمپنی بلوچستان اس جانب فوری نوٹس لیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکریٹری و بی این پی (مینگل)جعفرآباد کے سینئر رہنما میر منیراحمد مینگل نے ہمارے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ نا اہل آفیسر کی وجہ سے شہر میں دن بدن گیس کا بحران بڑھتا جا رہا ہے۔

شہری مہنگے داموں لکڑیاں ،گوبر اور گیس سلنڈر خریدنے پر مجبور ہیں۔حسین آباد محلہ میں گیس کی لائنوں میں نالیوں کا گندا پانی آ رہا ہے ۔گیس نہ ہونے کی شکایت سوئی سدرن گیس کمپنی اوستہ محمد کے آفیس میں دی گئی تو انہوں نے گیس بحال کرنے کے بجائے کھڈا کھود کر گیس کی لائن بند کر دی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ آفیسر کا رویہ بھی صارفین کے ساتھ درست نہیں ۔

اگر انہیں گیس نہ ہونے کی شکایت دی جائے تو وہ مسئلہ حل کرنے کے بجائے صارفین کے ساتھ تلخ لہجے میں بات کر کے انہیں واپس بھیج دیتے ہیں۔جس کی وجہ سے گیس کے صارفین موجودہ گیس آفیسر سے بہت تنگ آچکے ہیں۔میر منیر احمد مینگل نے کہا کہ لاکھوں روپے کی رکوری ہونے کے باوجود گیس کا بحران ختم نہ ہو سکا۔انہوں جی ایم اور آر ایم سوئی سدرن گیس کمپنی بلوچستان سے پر زور مطالبہ کیا کہ اس جانب فوری نوٹس لیں اور موجودہ نااہل گیس آفیسر کے خلاف تحقیقات کر کے ان کا فوری تبادلہ کیا جائے بصورت دیگر آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی عوام کی طاقت سے موجودہ گیس آفیسر کے خلاف شدید احتجاج کریگی۔