Live Updates

کرپشن کے خاتمے، ملک کی خوشحالی تک وزیر اعظم اور ٹیم چین سے نہیں بیٹھیں گے،وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں فرخ حبیب

بدھ 4 دسمبر 2019 14:38

کرپشن کے خاتمے، ملک کی خوشحالی تک وزیر اعظم اور ٹیم چین سے نہیں بیٹھیں ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2019ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں فرخ حبیب نے کہاہے کہ جب تک ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور ملک خوشحال نہیں ہوجاتا اس وقت تک وزیر اعظم عمران خان سمیت ان کی ٹیم چین سے نہیں بیٹھے گی،تحریک انصاف کی حکومت کا مشن عوامی خدمت ‘ملکی معیشت کی بحالی سمیت کرپشن کا خاتمہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے علامہ اقبال کالونی فیصل آباد میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے لاکھوں روپے کی لاگت سے نصب کیے گئے نئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہا کہ حلقے کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے منصوبوں کو پایہ تکمیل پہچانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گا کیونکہ تمام علاقائی مسائل کو حل کرنا ان کا مشن ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ماضی میں اس حلقے کی تعمیر و ترقی کیلئے خالی دعوے کئے گئے جس کی وجہ سے حلقہ مسائل کے بھنور میں پھنسا رہا تاہم اب عملی خدمت کا آغاز ہو چکا ہے لہٰذا کوئی علاقہ بنیادی سہو لیات سے محروم نہیں رہے گا ۔

انہوں نے کہا کہ تمام منصوبے بلاتفریق مکمل کیے جائیں گے جبکہ سڑکوں، پارکوں، گلی محلوں اور سیوریج کی تعمیر و مرمت سمیت سکولوں کی اپ گریڈیشن کے علاوہ ان کی حالت کو بہتر بنانے کیلئے مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے اور جلد ہی یہ منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچا دئیے جائیں گے ۔اس موقع پر عمائدین علاقہ نے میاں فرخ حبیب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب سے پینے کا صاف پانی وافر مقدار میں میسر آئے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات