Live Updates

وزیراعظم عمران خان سے پنجاب کے وزیر برائے ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں کی ملاقات، مجوزہ قانون سازی پر تبادلہ خیال

بدھ 4 دسمبر 2019 14:38

وزیراعظم عمران خان سے پنجاب کے وزیر برائے ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2019ء) وزیراعظم عمران خان سے وزیر برائے ہائر ایجوکیشن پنجاب راجہ یاسر ہمایوں نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ہائر ایجوکیشن کے فروغ، طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور مستقبل کی قیادت کو پروان چڑھانے کے حوالے سے جامع اور قابل عمل ضابطہ اخلاق مرتب کرنے اور مجوزہ قانون سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات