شاہد خاقان عباسی، آصف زرداری، خورشید شاہ اور خواجہ سعد رفیق پروڈکشن آرڈر جاری

بدھ 4 دسمبر 2019 16:42

شاہد خاقان عباسی، آصف زرداری، خورشید شاہ اور خواجہ سعد رفیق پروڈکشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2019ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے رانا ثنا اللہ کے سوا تمام گرفتار ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے ہیں۔ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی،سابق صدر آصف زرداری، خورشید شاہ اور خواجہ سعد رفیق پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسپیکر قومی اسمبلی نے پروڈکشن آرڈر قواعد 2007ء کے قاعدہ 108 کے تحت جاری کیے۔ جس کے تحت اسپیکر کسی بھی زیر حراست رکن اسمبلی کو طلب کرسکتا ہے۔پروڈکشن آرڈری جاری کرنے کا مقصد گرفتار ارکان اسمبلی کو اپنے حلقے کی نمائندگی کا حق دینا ہوتا ہے۔ اسپیکرقومی اسمبلی کی جانب سے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر عدالت سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔