سپریم کورٹ کے گلگت بلتستان کے اسٹیٹس کے حوالے سے فیصلے پر تاحال عملدرآمد کیوں نہیں کیا گیا بلاول بھٹو زر داری

سپریم کورٹ پاکستان کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے سپریم اپلیٹ کورٹ اور جی بی کونسل ڈیڑھ سال سے غیرفعال ہیں،ججز کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے گلگت بلتستان میں اعلی سطح کی عدالتوں کا غیرفعال ہونا تشویش ناک ہے،ہنزہ سانحے کے اسیران بابا جان و دیگر سیاسی قیدیوں سے ناانصافی ختم کی جائے، گلگت بلتستان کے وفد سے گفتگو

بدھ 4 دسمبر 2019 17:20

سپریم کورٹ کے گلگت بلتستان کے اسٹیٹس کے حوالے سے فیصلے پر تاحال عملدرآمد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے گلگت بلتستان کے اسٹیٹس کے حوالے سے فیصلے پر تاحال عملدرآمد کیوں نہیں کیا گیا سپریم کورٹ پاکستان کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے سپریم اپلیٹ کورٹ اور جی بی کونسل ڈیڑھ سال سے غیرفعال ہیں،ججز کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے گلگت بلتستان میں اعلی سطح کی عدالتوں کا غیرفعال ہونا تشویش ناک ہے،ہنزہ سانحے کے اسیران بابا جان و دیگر سیاسی قیدیوں سے ناانصافی ختم کی جائے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی گلگت بلتستان کے رہنماؤں نے اہم ملاقات کی جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے راہنماؤں نے علاقے کی سیاسی صورت حال پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں گلگت بلتستان کے انتخابات اور شہید بینظیر بھٹو کے یوم شہادت کے مرکزی جلسے کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

اجلاس میں سید مہدی شاہ، امجد ایڈووکیٹ، جمیل احمد، سعدیہ دانش، شوکت علی اور شاہ سلطان موجود تھے ۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ سپریم کورٹ کے گلگت بلتستان کے اسٹیٹس کے حوالے سے فیصلے پر تاحال عملدرآمد کیوں نہیں کیا گیا سپریم کورٹ پاکستان کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے کی وجہ سے سپریم اپلیٹ کورٹ اور جی بی کونسل ڈیڑھ سال سے غیرفعال ہیں، بلاول بھٹو نے کہاکہ ججز کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے گلگت بلتستان میں اعلی سطح کی عدالتوں کا غیرفعال ہونا تشویش ناک ہے۔

انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نے تعلیم کے وفاقی بجٹ میں کٹوتی کی ہے جس کا سب سے زیادہ نقصان گلگت بلتستان کے طلبہ کو ہورہا ہے۔انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت کی تعلیمی بجٹ میں کٹوتی کے بعد گلگت بلتستان کی دونوں یونی ورسٹیوں کے طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان میں فوجی عدالتوں کے قیام سے قبل کے مقدمات کی بھی ان عدالتوں میں سنوائی متاثرہ افراد کے ساتھ ناانصافی ہے۔انہوںنے کہاکہ ہنزہ سانحے کے اسیران بابا جان و دیگر سیاسی قیدیوں سے ناانصافی ختم کی جائے۔انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان میں جاری تحریک حقِ ملکیت بھٹو شہید کے نظرئیے کے مطابق ہے اور پی پی پی اس خواب کی تعبیر کرے گی۔