چیچہ وطنی، یونیورسٹی آف ساہیوال کے سروس قوانین ،رولز اور ضوابط کار کی باضابطہ منظوری دیدی گئی

بدھ 4 دسمبر 2019 17:29

چیچہ وطنی، یونیورسٹی آف ساہیوال کے سروس قوانین ،رولز اور ضوابط کار ..
چیچہ وطنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2019ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے یونیورسٹی آف ساہیوال کے سروس قوانین ،رولز اور ضوابط کار کی باضابطہ منظوری دیدی ہے جس سے یونیورسٹی کی انتظامی مشکلات دورہو گئی ہیں اور یونیورسٹی میں اساتذہ اور دوسرے سٹاف کی بھرتی کا عمل شروع ہو گیا ہے گورنر نے یہ منظوری یونیورسٹی کے چانسلر کی حیثیت سے دی۔

یہ بات یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر افضل نے ایک پریس ریلیز میں بتائی انہوں نے رولز کی منظوری پر گورنر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اب پوری توجہ یونیورسٹی میں ٹیچنگ سٹاف کی کمی دور کرکے طلباء و طالبات کو بہترین تعلیم کی فراہمی پر مرکوز رہے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یونیورسٹی کے سلیکشن بورڈ نے مسلسل اجلاس منعقد کر کے شعبہ فزکس میں 6اسسٹنٹ پروفیسرز، شعبہ انگلش میں 3اور شعبہ سائیکالوجی میں 4اسسٹنٹ پروفیسرز کی بھرتی کا عمل بھی مکمل کر لیا ہے جس کے لئے مکمل طور پر میرٹ کو مد نظر رکھا گیا ہے اور اسی معیار پر مزید بھرتیاں بھی کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسر ناصر افضل نے مزید بتایا کہ انتظامی افسران کی کمی کو دور کرنے کے لئے یونیورسٹی سنڈیکیٹ نے یونیورسٹی کے لئے 2ڈپٹی رجسٹرار ،2ڈپٹی کنٹرولر امتحانات اور 2ڈپٹی ٹریئرز لگانے کی بھی منظوری دیدی ہے ۔