شاہد خاقان عباسی نے مریم اورنگزیب کو جھاڑ بھی پلا دی

پارٹی رہنما خود تو اسمبلی جاتے ہیں لیکن میرا کسی کو خیال نہیں،آپ لوگوں نے مجھے سخت مایوس کیا۔ شاہد خاقان عباسی نے مریم اورنگزیب کی کوئی وضاحت نہ سنی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 4 دسمبر 2019 17:25

شاہد خاقان عباسی نے مریم اورنگزیب کو جھاڑ بھی پلا دی
لاہور (اردوٍپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4دسمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی پارٹی رہنماؤں پر پھٹ پڑے۔احتساب عدالت کے سیکورٹی روم میں شاہد خاقان عباسی کی ن لیگ کے رہنماؤں سے ملاقات ہوئی۔اس دوران انہوں نے کہا کہ پارٹی رہنما خود تو اسمبلی جاتے ہیں لیکن میرا کسی کو خیال نہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں نے مجھے سخت مایوس کیا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے مریم اورنگزیب کو جھاڑ بھی پلا دی۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں بے گناہ قید ہوں،آپ احتجاج کیوں نہیں کرتے۔شاہد خاقان عباسی نے مریم اورنگزیب سے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ میرے پروڈکشن آرڈر کے لیے احتجاج کیوں نہیں کیا؟۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مجھے پارٹی رہنماؤں نے سخت مایوس کیا،احتجاج نظر آنا چاہئیے۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب نے وضاحت پیش کرنا چاہی تو شاہد خاقان نے مریم اورنگزیب کی کوئی وضاحت نہ سنی۔

مریم نے کہا کہ ہم احتجاج تو کرتے ہیں جس پر شاہد خاقان نے کہا کہ احتجاج کرتے تو نظر بھی آتا۔واضح رہے کہ آج اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے رانا ثنا اللہ کے سوا تمام گرفتار ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے ہیں۔ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی،سابق صدر آصف زرداری، خورشید شاہ اور خواجہ سعد رفیق پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے ہیں.اسپیکر قومی اسمبلی نے پروڈکشن آرڈر قواعد 2007ء کے قاعدہ 108 کے تحت جاری کیے۔

جس کے تحت اسپیکر کسی بھی زیر حراست رکن اسمبلی کو طلب کرسکتا ہے۔پروڈکشن آرڈری جاری کرنے کا مقصد گرفتار ارکان اسمبلی کو اپنے حلقے کی نمائندگی کا حق دینا ہوتا ہے۔ اسپیکرقومی اسمبلی کی جانب سے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر عدالت سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔خیال رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پروڈکشن آرڈر کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا تھا۔