چمن پاک افغان بین الاقوامی شاہراہ اج دوسرے روز بھی گدھا گاڈی یونین کی جانب سے بند

گدھاگاڈی یونین نے شاہراہ پر ٹائر نذر اتش کئے اور پاک افغان شاہراہ کی بندش سے بارڈر کے دونوںاطراف مال بردار ٹرکوں کی لائینیں لگ گئیں

بدھ 4 دسمبر 2019 23:58

چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2019ء) چمن پاک افغان بین الاقوامی شاہراہ اج دوسرے روز بھی گدھا گاڈی یونین کی جانب سے بند ہے گدھاگاڈی یونین نے شاہراہ پر ٹائر نذر اتش کئے اور پاک افغان شاہراہ کی بندش سے بارڈر کے دونوںاطراف مال بردار ٹرکوں کی لائینیں لگ گئے نیٹو سپلائی پاک افغان ٹرانذٹ ٹریڈ سمیت ہر قسم کی امد رفت کیلئے بند شاہراہ کی بندش کے باعث ٹرکوں میں موجود اشیائے خوردنوش کے خراب ہونے کا خدشہ ہے جبکہ شاہراہ کی بندش کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے گدھا گاڈی یونین نے کہا کہ ایف سی اور کسٹم غریبوں پر دو وقت کی روٹی بند کرنے کی سازش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ غریبوں کیلئے سہولیات فراہم کرنے کی بجائے یہ الٹا سازشیں کی جارہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہاکہ ہم ایف سی اور کسٹم کے اعلی حکام سے پرزوطالبہ کرتے ہیں کہ وہ غریبوں کیلئے روزی کمانے کی اجازت دیں تاکہ ہمارے گھروں کے چولہے بند ہونے سے بچ سکیں انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو ہم اپنے احتجاج کو مذید آگے بڑھائیں گی