ایس پی پوٹھوہار سید علی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ قبضہ مافیا تاجی کھوکھر کو گرفتار کر لیا

جمعرات 5 دسمبر 2019 10:50

ایس پی پوٹھوہار سید علی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ قبضہ ..
راولپنڈی ۔ 4 دسمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) سی پی او راولپنڈی کے حکم پر ایس پی پوٹھوہار سید علی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ قبضہ مافیا تاجی کھوکھر کو گرفتار کر لیاہے۔ایس پی سید علی نے اس حوالے سے بتایاہے کہ امتیاز علی عرف تاجی کھوکھر کا نام فورتھ شیڈول میں شامل ہے۔تاجی کھوکھر پیپلز پارٹی کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کے چچا ہیں۔

(جاری ہے)

تاجی کھوکھر راولپنڈی میں 333 نامی گینگ کا سرغنہ ہے۔انہوں نے بتایاہے کہ تاجی کھوکھر کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔تاجی کھوکھر کا گینگ جڑواں شہروں میں زمینوں پر قبضہ کرتا ہے۔تاجی کھوکھر کا گینگ بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہے۔تاجی کھوکھر کے خلاف تھانہ ائیرپورٹ،تھانہ صادق آباد اور تھانہ صدر بیرونی میں 13 مقدمات درج ہیں۔