Live Updates

شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں

مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی نے بڑا دعویٰ کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 5 دسمبر 2019 11:10

شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 دسمبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی نے دعویٰ کیا ہے کہ شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری وزارت عظمیٰ کے امیدوار ہیں۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کا کہنا ہے کہ  حکومت بغیر سوچے سمجھے نواز شریف پر الزامات لگاتی ہے۔ گذشتہ دودن ایک تحریک انصاف کے رکن نے برطانیہ میں ملک ریاض پر ہونے والے ایک لاکھ 90ہزار پاؤنڈ کا جرمانہ نواز شریف کے اوپر ڈال دیا جس پر انہیں بتایا گیا کہ وہاں ایسا نہیں ہوتا۔

نہال ہاشمی نے کہا برطانوی حکام نے پی ٹی آئی حکومت کو آئینہ دکھایا۔اگر ایون فیلڈ فلیٹس یا پھر نواز شریف یا شہباز شریف کا برطانیہ میں کوئی غیر قانونی کاروبار ہوتا تو برطانوی حکومت اُن کے خلاف خود اقدامات کرتی۔

(جاری ہے)

نہال ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت کی اپنی صفوں میں آستین کے سانپ ہیں۔شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری وزیراعظم کے امیدوار ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی گذشتہ پانچ سال، سات سالوں سے وزیراعظم کے امیدوار ہیں اور یہی نہیں حکومتی وزیر فواد چوہدری بھی وزارت عظمیٰ کے امیدواروں میں شامل ہیں۔تاہم حکومت کی اپنی صفوں میں ہی آستین کے سانپ موجود ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل معروف صحافی ہارون الرشید نے کہا تھا کہ  اپوزیشن کے تین اہداف ہیں ایک یہ کہ عمران خان کو عہدے سے ہٹایا جائے،ایک یہ کہ نئے الیکشن کروائے جائیں اور ایک یہ انہی کی پارٹی میں سے کسی اور کو وزیراعظم بنایا جائے،اس حوالے سے سنجیدگی سے بحث بھی ہوئی اور شاہ محمود قریشی کا نام سامنے آیا۔

میں نے وزیراعظم کے لیے شاہ محمود قریشی کا نام سوچ سمجھ کر لیا تھا۔وہ چاہتے تھے کہ شاہ محمود قریشی کو وزیراعظم بنا دیا جائے اور اگر ایسا ہو جائے تو میں اسی دن ٹیلی ویژن چھوڑ دوں گا کیونکہ مصنوعی گفتگو زیادہ دیر نہیں سنی جا سکتی۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی کوشش ہے کہ اتنا دباؤ ڈالا جائے کہ پارلیمانی کمیٹی بن جائے اور اس کے بعد الیکشن ہوں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات