تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ،دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

جمعرات 5 دسمبر 2019 12:05

تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ،دریائوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2019ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر آمد20500 کیوسک اور اخرج 55000کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد9100 کیوسک اور اخراج9100 کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد18200 کیوسک اور اخراج35000 کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر): آمد11600 کیوسک اور اخراج 5000کیوسک رہا۔

جناح بیراج آمد81400 کیوسک اور اخراج 73900 کیوسک،چشمہ آمد58200 کیوسک اوراخراج 55000کیوسک، تونسہ آمد53600 کیوسک اور اخراج41800 کیوسک، پنجند آمد4800 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک،گدو آمد 46200کیوسک اور اخراج 37800 کیوسک، سکھر آمد34900کیوسک اور اخراج9800 کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد13200 کیوسک اور اخراج 4900 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1482.21 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.605 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1183.40 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 3.362 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 644.00 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.100 ملین ایکڑ فٹ رہا۔

تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔