Live Updates

عمران خان نے پنجاب شہباز شریف کے ہاتھ میں دے دیا

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں بہترین بیوروکریٹس لگائے مگر یہ تمام افراد شہباز شریف کی ٹیم کا حصہ تھے،اب پنجاب میں شہباز شریف کا بیورو کریٹک ہولڈ ہو گیا ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 5 دسمبر 2019 11:56

عمران خان نے پنجاب شہباز شریف کے ہاتھ میں دے دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 دسمبر2019ء) سینئیر صحافی و تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب میں شہباز شریف کا بیورو کریٹک ہولڈ ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سینئیر تجزیہ نگار کا پنجاب میں حالیہ کی گئی تبدیلیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان نے پنجاب میں تبدیلی کی ہے اوربہترین بیوروکریٹس لگائے ہیں مگر یہ تمام افراد شہباز شریف کی ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔

اور اب ایک طرح سے پنجاب میں شہباز شریف کا بیورو کریٹک ہولڈ ہو گیا ہے۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ کچھ بھی ہوجائے کسی بھی صورت وزیراعظم عمران خان کو اپنے بیانیے سے پیچھے ہٹنا نہیں چاہئیے۔یہ بیانیہ ہی ہے جو حکومت کو آگے لے جا کر جا رہا ہے۔تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید بتایا کہ حکومت کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ اگر وہ عمران خان کو ہٹائیں گے تو آگے صاف اندھیرا ہے۔

(جاری ہے)

ایسا نہیں ہے کہ عمران خان کو ہٹا کر یہ لوگ حکومت میں آ جائیں گے۔واضح رہے کہ 29نومبر کو پنجاب کی بیوروکریسی میں بہت بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی گئی تھی ۔ جبکہ یہ بھی بتایا گیا تھا کہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے انتظامی معاملات کو بہتر کرنے کیلئے شہر کو 2 زونز میں تقسیم کر دیا گیا تھا ۔ جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے کے کمشنرز، متعدد سیکرٹریز اور ڈپٹی کمشنرز کے تبادلوں کی منظوری دے دی تھی۔

پنجاب کے 31 ڈپٹی کمشنرز کے تقرروتبادلے کیے گئے۔بتایا گیا کہ شوکت علی کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری، علی مرتضیٰ کو سیکرٹری آبپاشی، مومن آغا کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور بابر حیات تارڑ کو سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو تعینات کرنے جبکہ کمشنر لاہور بلال آصف لودھی کو تبدیل کرنے کی منظوری دیدی گئی ۔ ان افسران کے علاوہ سیف انجم کو کمشنر لاہور، ندیم محبوب سیکرٹری ہاؤسنگ، ظفر نصراللہ کو سیکرٹری ہائر ایجوکیشن، کیپٹن ریٹائرڈ محبوب کو کمشنر راولپنڈی اور طاہر فاروق کو ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔

فرح مسعود کو کمشنر سرگودھا، شان الحق کو کمشنر ملتان، عمران سکندر کو سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب، ارم بخاری کو ایڈیشنل چیف سیکرٹری انرجی، نبیل اعوان کو سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ، عرفان میمن کو ڈی جی فوڈ پنجاب، عشرت حسین کو کمشنر فیصل آباد اور چیئرمین پی اینڈ ڈی حامد یعقوب شیخ کو تعینات کرنے کی منظوری کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

ڈی سی اٹک عشرت اللہ خان نیازی کو او ایس ڈی بنا دیا گیا جبکہ ان کی جگہ علی قمر ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ مریم خان کو تبدیل کر کے ایڈیشنل سیکرٹری ٹو چیف سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے جبکہ عثمان علی ڈی سی اوکاڑہ ہونگے، ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر کو او ایس ڈی کر سہیل اشرف کو ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد عمر کو تبدیل کر کے ڈی سی میانوالی تعینات کیا گیا ہے، محمد وحید اصغر ڈپٹی کمشنر نارووال کو اوایس ڈی بنا دیا گیا ہے، مہر شاہد زمان ڈپٹی کمشنرنارووال ہونگے۔

ڈی سی چکوال عبدالستار کو او ایس ڈی بنا دیا گیا، زمان وٹو ڈپٹی کمشنر چکوال بن گئے، آسیہ گل ڈپٹی کمشنر سرگودھا کو او ایس ڈی بنا دیا گیا، عبداللہ نیئر شیخ ڈپٹی کمشنر سرگودھا تعینات کیا گیا ہے۔ اشفاق احمد ڈپٹی کمشنر خانیوال کو او ایس ڈی بنا دیا گیا، آغا ظہیر عباس شیرازی ڈپٹی کمشنر خانیوال بن گئے ہیں، احتشام انور ڈپٹی کمشنر ساہیوال کو او ایس ڈی بنا کر عہدہ ذیشان جاوید کو دیدیا گیا۔

اظفر ضیا ڈپٹی کمشنر لیہ تعینات کیے گئے ہیں، عرفان علی خان ڈپٹی کمشنر وہاڑی کو او ایس ڈی بنا دیا گیا، وقاص راشد کو ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان سے تبدیل کر کے ڈی سی وہاڑی تعینات کی گیا ہے۔ طاہر فاروق ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان کیے گئے ہیں۔ جمیل احمد ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان کو او ایس ڈی بنا دیا گیا، امجد شعیب خان ترین ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ بن گئے ہیں، ڈی سی چنیوٹ امان انورقدوائی کو او ایس ڈی بنایا گیا، محمد ریاض ڈپٹی کمشنرچنیوٹ بن گئے ہیں، ڈی سی راجن پور محمد افصل ناصر خان ڈپٹی کمشنر راجن پور کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ان کی جگہ ذوالفقارعلی ڈپٹی کمشنر راجن پورتعینات کیے گئے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات