مہنگائی کی شرح 9 سال کی بلند ترین سطح 12.7 فیصد تک جاپہنچی. وفاقی ادارہ شماریات
نومبر میں ماہ مہنگائی میں 1.3 فیصد اضافہ ہوا‘ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ نومبر میں مہنگائی کا بڑا سبب بنا. رپورٹ
میاں محمد ندیم جمعرات 5 دسمبر 2019 11:58
(جاری ہے)
اس سلسلے میں جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق مجموعی مہنگائی میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ نومبر میں مہنگائی کا بڑا سبب بنا‘سالانہ اعتبار سے ماہ نومبر میں شہری علاقوں میں اشیائے خوراک کی قیمتوں میں 16.6 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ماہانہ اعتبار سے یہ اضافہ 2.4 فیصد رہا، اسی طرح دیہی علاقوں میں سالانہ اعتبار سے مہنگائی میں19.3 فیصد اضافہ دیکھنے میں ا?یا جبکہ ماہانہ بنیاد پر یہ اضافہ 3.4 فیصد رہا‘شہری علاقوں میں جن اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں ٹماٹر (149.41 فیصد)، دال ماش (11.72 فیصد)، دال مونگ (7.79 فیصد، گندم (6.86 فیصد)، آلو (6.72 فیصد)، گندم کا آٹا (4.74 فیصد)، پھلیاں (4.53 فیصد)، پیاز (3.82 فیصد)، خشک میوہ جات (3.22 فیصد)، دال مسور (2.66 فیصد)، سرسوں کا تیل (2.49 فیصد)، دال چنا(1.04 فیصد)، گھی (1 فیصد) شامل ہے. تاہم شہری علاقوں میں جن اشیا کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ان میں تازہ سبزیاں (11.5 فیصد)، مرغی (2.28 فیصد)، چینی (1.18 فیصد) اور تازہ پھلوں کی قیمت میں 1.03 فیصد کمی ہوئی. علاوہ ازیں دیہی علاقوں میں جن اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں ٹماٹر (189.67 فیصد)، پیاز (13.83 فیصد)، گندم (10.85 فیصد)، دال مونگ (8.55 فیصد)، پھلیاں (6.2 فیصد)، آٹا (6.15 فیصد)، تازہ پھل (4.68 فیصد)، آلو (4.43 فیصد)، دال مسور (3.89 فیصد)، خشک میوہ جات (3.25 فیصد)، سوتی کپڑا (2.58 فیصد)، ثابت چنے (1.48 فیصد)، انڈے (1.31 فیصد)، مچھلی (1.3 فیصد)، تیار خوراک (1.19 فیصد)، چاول (1.02فیصد) اور دال چنا (1.01فیصد) شامل ہے. اسی طرح شہری علاقوں میں (خوراک کے علاوہ) دیگر اشیائے ضروریات کی قیمتوں میں سالانہ اعتبار سے 9.6 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ دیہی علاقوں میں یہ اضافہ 9 فیصد رہا. خیال رہے کہ خوراک کے علاوہ دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافے کی عمومی وجہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور ایکسچینج ریٹ میں کمی سے اثر انداز ہونے والا دباﺅ ہوتا ہے‘لہٰذا خوراک کے علاوہ اشیا کی قیمتیں بھی بلند رہیں، اس کے علاوہ تعلیم کے حوالے سے اس میں 6.12 فیصد اضافہ ہوا کپڑوں اور جوتوں کی قیمتیں 9.37 فیصد بڑھیں. مزید برآں رہائش، پانی، بجلی، گیس اور دیگر ایندھن کی قیمتوں میں 8.81 فیصد اضافہ ہوا، گھر کی سجاوٹ اور استعمال کی اشیا کی قیمت 10.84 فیصد، صحت کے اخراجات 11.39 فیصد، آمد و رفت 13.95 فیصد جبکہ سیر و تفریح کی لاگت میں 6.8 فیصد اضافہ ہوا. خیال رہے کہ سینسٹو پرائس ایڈیکس کے تحت لگائے گئے اندازوں کے مطابق جولائی تا نومبر مہنگائی گزشتہ برس کے اسی عرصے کے 1.99 فیصد اضافے کے مقابلے میں 14.22 فیصد تک پہنچ گیا.
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
کیسا مذاق ہے کہ آج پنجاب میں وزیراعلیٰ پولیس یونیفارم میں پریڈ لینے آگئیں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.