پانچویں بے نظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چیمپئن شپ 16 دسمبر سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

جمعرات 5 دسمبر 2019 12:28

پانچویں بے نظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چیمپئن شپ 16 دسمبر سے اسلام آباد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) پانچویں بے نظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چیمپئن شپ 16 دسمبر سے اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں شروع ہوگی۔ ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر اور سابق کوچ فضل سبحان نے بتایاکہ چیمپئن شپ کی تیاریاں عروج پر ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں نو کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز اور ڈبلز، لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر۔

(جاری ہے)

18، بوائز انڈر۔14، بوائز انڈر۔12، بوائز انڈر۔10، 45 پلس اور میڈیا کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں۔ 16 دسمبر کو پری کوالیفائنگ راؤنڈ، 20 دسمبر کو کوارٹر فائنلز، 21 دسمبر کو سیمی فائنلز اور 22 دسمبر کو فائنل مقابلے کھیلے جائیں گے۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی 15 دسمبر تک اپنی اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :