ملک میں تیل اور گیس کی تلاش کے لئے رواں ماہ کے دوران نئے لائسنس جاری کئے جائیں گے

جمعرات 5 دسمبر 2019 12:28

ملک میں تیل اور گیس کی تلاش کے لئے رواں ماہ کے دوران نئے لائسنس جاری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) ملک میں تیل اور گیس کی تلاش کے لئے رواں ماہ کے دوران نئے لائسنس جاری کئے جائیں گے۔ وزارت پٹرولیم کے ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ بھی تیل اور گیس کی تلاش کے لئے مختلف بلاکس میں او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل اور ماڑی پٹرولیم کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کئے گئے جس سے تیل اور گیس کی پیداوار بڑھانے میں مدد ملے گی اور ملک کا تیل کے درآمدی بل میں کمی آئے گی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی کمپنیوں کو بھی تیل اور گیس کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے لئے راغب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور پاکستان میں پٹرولیم کے شعبہ میں نئے بلاکس کی فراہمی شفاف طریقے سے کرنے کے لئے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ ملک کا تیل کا درآمدی بل اس وقت 15 سے 16 ارب ڈالر کے قریب ہے۔ تیل اور گیس کی تلاش کے نئے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لئے دی جانے والی پرکشش مراعات کی وجہ سے نئی کمپنیوں نے بھی اس شعبے میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔