شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کیخلاف دائر درخواست موثر ہونے پر نمٹا دی گئی

جمعرات 5 دسمبر 2019 13:35

شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کیخلاف دائر درخواست موثر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2019ء) لاہورہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کیخلاف دائر درخواست موثر ہونے پر نمٹا دی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فیصلہ سنایا۔

(جاری ہے)

دوران سماعت سرکاری وکیل کی جانب سے فاضل بنچ کو آگاہ کیا گیا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آڈر جاری کر دیئے ہیں اور پروڈکشن آرڈر کی کاپی بھی پیش کی گئی ۔ شاہد خاقان عباسی نے رانا مشہود کے توسط سے اپنے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا تھا۔