افغان صدر سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات ، جنگ بندی اور امن کی بحالی بارے تبادلہ خیال

جمعرات 5 دسمبر 2019 14:35

افغان صدر سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات ، جنگ بندی اور امن کی بحالی بارے ..
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) افغانستان کے صدر اشرف غنی سے امریکا کے افغانستان میں خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی اور ملک میں جنگ بندی اور امن کی بحالی کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

افغان صدر کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس ملاقات میں دونوں فریقوں نے جنگ بندی اور طالبان بارے تبادلہ خیال کیا۔واضح رہے کہ افغانستان اور امریکہ کے صدور نے ایک حالیہ اجلاس میں اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے مستقل امن معاہدوں کی ضرورت پر روزدیا تھا۔

متعلقہ عنوان :