حسن نواز نے پارک ہائیڈ ون ملک ریاض کوزبردستی فروخت کیا

نیشنل کرائم ایجنسی نے ملک ریاض سے سیٹلمنٹ کی،حسن نوا زحساب دینا ہوگا،کامران خان

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعرات 5 دسمبر 2019 15:05

حسن نواز نے پارک ہائیڈ ون ملک ریاض کوزبردستی فروخت کیا
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار ، 5دسمبر 2019ء ) : سینئر تجزیہ کار کامران خان نے کہا ہے کہ ایک دن حسن نوازکو لندن میں 10 ارب روپے کے پارک ہائیڈ ون کی خرید اور ملک ریاض کو زبردستی فروخت سمیت دنیا میں پھیلے اثاثوں کا حساب دینا ہوگا۔ کامران خان کا کہنا تھا کہ نیشنل کرائم ایجنسی نے ملک ریاض کے ساتھ سول سیٹلمنٹ اور No admission of guilt کی کلین چٹ دی اورعمران خان کو شریفوں کیخلاف دھماکہ خیز ثبوت تھمائے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے پاکستان کے رئیل سٹیٹ ٹائیکون ملک ریاض اور ان کے خاندان سے 19 کروڑ پاﺅنڈ مالیت کے اثاثوں کی فراہمی کے عوض تصفیہ کرنے کی تصدیق کی تھی‘ یہ تصفیہ نیشنل کرائم ایجنسی کی ملک ریاض کے خلاف تحقیقات کے نتیجے میں عمل میں آیا ہے اور یہ رقم اور اثاثے ریاست پاکستان کو لوٹا دیے جائیں گے. برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ تصفیے کے تحت ملک ریاض اور ان کا خاندان جو 19 کروڑ پاﺅنڈ مالیت کے اثاثے دے گا ان میں منجمد کیے جانے والے بینک اکاﺅنٹس میں موجود رقم کے علاوہ مرکزی لندن کے متمول علاقے میں واقع ون ہائیڈ پارک پلیس نامی عمارت کا ایک اپارٹمنٹ بھی شامل ہے جس کی مالیت پانچ کروڑ پاﺅنڈ کے لگ بھگ ہے. بیان میں یہ بھی بتایا گیا تھا کہ اگست 2019 میں اسی تحقیقات کے سلسلے میں 8 بینک اکاﺅنٹ منجمد کیے گئے تھے جن میں 12 کروڑ پاﺅنڈ کی رقم موجود تھی یہ برطانوی کریمنل فنانسز ایکٹ 2017 میں اے ایف او کے متعارف کروائے جانے کے بعد سے اب تک کسی بھی اکاﺅنٹ کی منجمد ہونے والی سب سے بڑی رقم ہے‘اس سے قبل اسی تحقیقات کے سلسلے میں دسمبر 2018 میں بھی دو کروڑ پاﺅنڈ کی رقم منجمد کی گئی تھی۔