Live Updates

نوازشریف نے لوٹی ہوئی دولت تھرڈ پارٹی کے ذریعے واپس کردی

ریکوری اسی طرح ہوتی رہی توقرض واپس کرنا بہت آسان ہوجائیگا،راجہ عامرعباس

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعرات 5 دسمبر 2019 15:31

نوازشریف نے لوٹی ہوئی دولت تھرڈ پارٹی کے ذریعے واپس کردی
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار ، 5دسمبر 2019ء ) : سینئر تجزیہ کار راجہ عامر عباس نے ملک ریاض سے 38ارب روپے کی ریکوری کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور مشیر اکبر شہزاد کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ نوازشریف نے لوٹی ہوئی دولت تھرڈ پارٹی کے ذریعے واپس کردی ہے۔ ریکوری ان جائیداد پر کی گئی جس پر عدالت نے شریف فیملی کو بری کردیاتھا ۔

2016  میں پتہ چلا کہ شریف فیملی نے جائیداد ملک ریاض کے بیٹے علی ریاض ملک کو فروخت کردی۔ نوازشریف ،شہبازشریف اور زرداری کے ملک ریاض کے ساتھ تعلقات کے بارے میں سب جانتے ہیں۔کراچی بحریہ میں عدالت کے ذریعے ملک ریاض کے ساتھ500ارب کے قریب سیٹلمنٹ ہوچکی ہے۔ پاکستان اور نیب قوانین میں فوکس ریکوری پر رکھا جاتا ہے ۔

(جاری ہے)

کیونکہ سیاست دانوں کوجیلوں میں ڈال کر ان پر خرچ ہی کرنا پڑتا ہے۔

ڈیوڈروس بھی شہبازشریف کی کئی پراپرٹی ظاہر کر چکے ہیں۔ تاہم شہبازشریف نے چیلنج نہیں کیا۔ راجہ عامر عباس کا کہنا تھا یہ سب وہ پیسہ ہے جو عوام کی جیب سے نکالا جاتا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان اپنی ٹیم کو لے کراسی طرح چلتے رہے تو کوئی شک نہیں پاکستان اپنا تمام قرض ادا کر دے گا اور مستحکم ہوجائیگا۔

انہوں نے کہا کہ خدشہ ہے کہ نوازشریف نے لوٹی ہوئی دولت تھرڈ پارٹی کے ذریعے واپس کردی تاہم کچھ دیر میں چیزیں واپس آجائیں گی۔ دیکھا جائے تو راجہ عامر عباس کی جانب سے بڑا دعویٰ سامنے آیا ہے کہ نوازشریف نے لوٹی ہوئی دولت تھرڈ پارٹی کے زریعے سے واپس کردی ہے۔  واضح رہے ان کا کہنا ہے کہ ایسی چیزیں زیادہ دیر تک نہیں چھپتی ، تفصیلات بہت جلد سامنے آجائیں گی۔ اگر ان کے پاس ثبوت اور دستاویزات ہوتے تو یہ لوگ پاکستان میں آکر اپنا کیس لڑتے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات