پاکستان اور سعودی عرب کا اگلے سال کے اوائل میں اسلام آباد میں عالمی کشمیر کانفرنس منعقد کرنے پر اتفاق

جمعرات 5 دسمبر 2019 15:45

پاکستان اور سعودی عرب کا اگلے سال کے اوائل میں اسلام آباد میں عالمی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) پاکستان کو پارلیمانی سفارتکاری کی سطح پر بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، پاکستان اور سعودی عرب نے اگلے سال کے اوائل میں اسلام آباد میں عالمی کشمیر کانفرنس منعقد کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق یہ اتفاق سپیکر اسد قیصر اور چیئرمین سعودی شوری کونسل ڈاکٹر عبداللہ بن محمد الشیخ کی ملاقات میں ہوا۔

کانفرنس پاکستان میں ہوگی۔

(جاری ہے)

کانفرنس سپیکر اسد قیصر کی طرف سے متحرک پارلیمانی سفارتکاری کے نتیجہ میں ہونے جا رہی ہے۔ عالمی کشمیر کانفرنس میں مسلم ممالک کے سپیکرز اور ارکان پارلیمان شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں او آئی سی کا خصوصی کردار ہوگا۔ اسد قیصر نے کہا کہ کشمیر فلسطین کی طرح پاکستان ہی نہیں پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے۔ چیئرمین سعودی شوری کونسل ڈاکٹر عبداللہ بن محمد الشیخ نے کہا کہ پاکستان ہمارا دوسرے گھر ہے ہمارے دل پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، کشمیری مسلمانوں کی حالت زار پر دکھ ہے۔