رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں چین نے پاکستان میں 122 ملین ڈالر مالیت کی براہ راست سرمایہ کاری کی، سرمایہ کاری بورڈ

جمعرات 5 دسمبر 2019 15:58

رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں چین نے پاکستان میں 122 ملین ڈالر مالیت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ میں چین نے پاکستان میں 122 ملین ڈالر مالیت کی براہ راست سرمایہ کاری کی ہے۔ سرمایہ کاری بورڈ کے مطابق چین پاکستان براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کرنے والے سرفہرست ممالک میں شامل ہے۔ گزشتہ مالی سال کے دوران چین نے پاکستان میں مجموعی طور پر 462.2 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی۔

(جاری ہے)

مالی سال 2017-18ء کے دوران چین نے پاکستان میں 2.003 ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی تھی جبکہ مالی سال 2016-17ء میں پاکستان میں براہ راست چینی غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 1.21 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ جاری مالی سال میں بھی چین کی جانب سے پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری ہو رہی ہے اور جولائی سے لے کر اکتوبر تک پاکستان میں براہ راست چینی غیر ملکی سرمایہ کاری کا حجم 122 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آنے والے مہینوں میں پاکستان میں چین کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :