پی ایس او نے پاکستان ریفائنری کے مزید 1.5کروڑ حصص خرید لیے

جمعرات 5 دسمبر 2019 16:27

پی ایس او نے پاکستان ریفائنری کے مزید 1.5کروڑ حصص خرید لیے
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2019ء) پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی نے شیل پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ یوکے سے پاکستان ریفائنری کے ایک کروڑ 5لاکھ حصص خریدلیے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان ریفائنری میں پی ایس او کے کلاس بی حصص 15کروڑ48لاکھ 75ہزار سے بڑھ کر 16 کروڑ 53 لاکھ 75ہزار تک جا پہنچے ہیں ۔ حصص کی تعداد میں اضافے کے بعد پاکستان ریفائنری میں پی ایس او کی حصص داری 56.25فیصد ہوگئی ہے ۔پی ایس ا و کے مطابق پاکستان ریفائنری کے کلاس بی حصص پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ نہیں ہیں۔