شام کے صوبہ حلب میں ترکی کے فوجی قافلے پر کار بم حملہ، سات فوجی ہلاک

فوجی قافلہ البلدق فوجی اڈے کی طرف جا رہا تھا،واقعہ جرابلس شہر میں پیش آیا،شامی آبزرویٹری

جمعرات 5 دسمبر 2019 16:43

شام کے صوبہ حلب میں ترکی کے فوجی قافلے پر کار بم حملہ، سات فوجی ہلاک
حلب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2019ء) شامی میڈیا اور شام کی آبزرویٹری برائے ہیومن رائٹس نے بتایاہے کہ شام کے صوبہ حلب کے نواحی علاقے میں ترکی کے ایک فوجی کانوائے کو بارود سے بھری ایک کار سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میںسات فوجی ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ جرابلس شہر میں اس وقت پیش آیا جب فوجی قافلہ البلدق فوجی اڈے کی طرف جا رہا تھا۔اس دھماکے کے نتیجے میں سات ترک فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے زخمیوں کو ترکی کے علاقے میں منتقل کردیا گیا تھا۔ انسانی حقوق گروپ کے مطابق واقعے کے بعد اس علاقے میں ترکی کے جنگی طیاروں کی پروازیں بھی دیکھی گئیں۔

متعلقہ عنوان :