شام میں ایرانی پاسداران انقلاب کے اسلحہ ڈپو پر نامعلوم طیاروں کی بمباری

ایک حملہ دیر الزور ، دوسرے میں البوکمال کے قریب حمدان ایئربیس کو نشانہ بنایا گیا،شامی میڈیا

جمعرات 5 دسمبر 2019 16:43

شام میں ایرانی پاسداران انقلاب کے اسلحہ ڈپو پر نامعلوم طیاروں کی بمباری
دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2019ء) شام میں ایران کے مبینہ ایک اسلحہ ڈپو پر نامعلوم جنگی طیاروں کی طرف سے بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود تباہ ہوگیا۔عرب ٹی وی کے مطابق البوکمال فوجی اڈے کے قریب نامعلوم جنگی طیاروں نے ایرانی اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا۔ شامی میڈیا نے اس حملے کا الزام اسرائیل پرعاید کیا ہے تاہم اسرائیل کی طرف سے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایک حملہ دیر الزور میں کیا گیا جب کہ دوسرے میں البوکمال کے قریب حمدان ایئربیس میں اسلحہ کے ایک گودام کو نشانہ بنایا گیا۔خیال رہے کہ اسرائیل نے ایک سال قبل اس علاقے کو بمباری کا نشانہ بنایا تھا۔خیال رہے کہ شام اور اسرائیل کے سرحد بالخصوص شمالی محاذ اور وادی گولان پر دونوں ملکوں میں سخت تنائو ہے۔ اسرائیلی فوج کو وادی گولان پر گولان میں تناؤ ہے۔اسرائیل کو خدشہ ہے کہ ایران آنے والے دنوں میں شام میں ہونے والے نقصان پر صہیونی ریاست کو جواب دے گا۔