دو ممبران اور چیف الیکشن کمشنر کی ریٹائرمنٹ ،تینوں آئینی عہدوں کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی دیکھے گی، محسن شاہ نواز رانجھا

اگر پارلیمنٹ میں ہم فیصلہ نہیں کر سکیں گے تو معاملات عدالتوں میں آئیں گے، حکومت کو اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنا چاہیے، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 5 دسمبر 2019 16:53

دو ممبران اور چیف الیکشن کمشنر کی ریٹائرمنٹ ،تینوں آئینی عہدوں کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2019ء) مسلم لیگ (ن)کے رکن اسمبلی محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ دو ممبران اور چیف الیکشن کمشنر کی ریٹائرمنٹ کا معاملہ ہے،تینوں آئینی عہدوں کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی دیکھے گی، ماضی میں دو ممبران کا غیر آئینی تقرر کیا گیا تھا، حکومت کو اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنا چاہیے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ چور چور پکارنے کے بجائے اپوزیشن کے ساتھ وزیراعظم بیٹھیں،اگر پارلیمنٹ میں ہم فیصلہ نہیں کر سکیں گے تو معاملات عدالتوں میں آئیں گے۔

انہوںنے کہاکہ سب سے بڑی ذمہ داری وزیراعظم کی ہے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نیلسن منڈیلا طرز کی سیاست کریں، آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے کو مِس ہینڈل کئے جانے کا اپوزیشن کو بھی افسوس ہے۔محسن شاہ نواز رانجھا نے کہاکہ ہمیں چور چور کہا جائے گا تو ہم بھی فارن فنڈنگ کیس کھولنے کی بات کریں گے، شاہد خاقان عباسی کے بعد رانا ثناء اللہ کا بھی پروڈکشن آرڈر جاری کیا جائے، پروڈکشن آرڈرز پر عمل درآمد بھی ہونا چاہئے۔