Live Updates

شہبازشریف کی پاکستان واپسی کو روکنے کیلئے حکومت دباوٴ بڑھا رہی ہے

حمزہ شہباز کو جیل میں رکھ کر قومی خزانہ سے پیسہ خرچ کیاجارہاہے،عمران یعقوب خان

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعرات 5 دسمبر 2019 16:46

شہبازشریف کی پاکستان واپسی کو روکنے کیلئے حکومت دباوٴ بڑھا رہی ہے
لاہور (تازہ ترین اخبار ، 5دسمبر 2019ء ) : تجزیہ کار عمران یعقوب خان نے نجی ٹی وی پر شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہبازشریف کو باہررکھنے کیلئے حکومت ن لیگ کو دباو میں لانے کی کوشش کررہی ہے۔ تاکہ تحریک انصاف ان کے خلاف پراپیگنڈاکرسکے۔ان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت حمزہ شہباز کو جیل میں رکھ کر ان پر پیسہ خرچ کررہی ہے حکومت کو بتا ناہوگا کہ حمزہ شہباز سے کتنے پیسے ریکور کئے گئے ہیں۔

یادرہے کچھ دیر قبل ہی وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہبازشریف اور خاندان کے اثاثوں میں ہوش ربا اضافہ ہوا۔ شریف خاندان اپنی منی لانڈرنگ پر غریب لوگوں کو پکڑواتے رہے۔

(جاری ہے)

شہبازشریف نے ہرجانے کے بہت سے دعوے کئے مگر ان میں سے کچھ نہیں نکلا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالوں کا جواب ہی نہیں دیا اور نہ ہی ڈیلی میل کی رپورٹ پر کوئی ایکشن لیاگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سلمان شہباز بھگوڑاہے ،سلمان شہباز کی جائیداد میں ایک ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا۔سلمان شہباز کی جائیداروں کی ضبطگی شروع ہوچکی ہے جی این سی کمپنی کا حوالادیتے ہوئے کہا کہ اس کمپنی کے تین ڈائریکٹرز ہیں۔جن میں ماہر نثار احمد گل ،، علی احمد ، طاہر نقوی ہیں۔جو تمام پنجاب سیکریٹریٹ میں اعلیٰ عہدوں پر فائز تھے۔ کرپشن کا نظام چیف منسٹر ہاوس سے چلایا جا رہا تھا۔معاون خصوصی شہزاد اکبر نے نیب سے درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیب ان تمام کیسز پر پراسیکویشن کرے۔معاون خصوصی شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس کے دوران شہبازشریف سے منی لانڈنگ کے حوالے سے18سوالات بھی پوچھے اور کہا کہ چاہتا ہوں شہبازشریف اس پر  جواب ضروردیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات