Live Updates

وفاقی حکومت کی مسلم لیگ ق کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

مسلم لیگ ق اور حکومتی وفود کی ملاقات، ق لیگی قیادت کا ترقیاتی فنڈزجاری نہ کرنے اور وزارتوں میں مداخلت کا شکوہ ، اتحادی جماعت ق لیگ کے تمام مطالبات پورے کریں گے۔ حکومتی وفد کی یقین دہانی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 5 دسمبر 2019 16:46

وفاقی حکومت کی مسلم لیگ ق کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 دسمبر 2019ء) وفاقی حکومت نے مسلم لیگ ق کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروا دی، مسلم لیگ ق کے وفد نے حکومتی وفد سے ملاقات میں ترقیاتی فنڈزجاری نہ کرنے اوروزارتوں میں مداخلت کا شکوہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے وفد کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، مسلم لیگ ق کے وفد نے ملاقات میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ق کے وفد نے ترقیاتی فنڈزجاری نہ کرنے کا شکوہ کیا، انہوں نے کہا کہ ہمارے وزراء اور ارکان کے علاقوں میں ترقیاتی کام نہیں ہورہے۔ق لیگ نے مطالبہ کیا کہ وزارتوں میں مداخلت بند کروائی جائے۔ اس موقع پر حکومتی وفد نے ق لیگ کے تمام وعدے پورے کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں حکومتی وفد میں جہانگیر ترین، پرویز خٹک، شہزاد ارباب جبکہ، ق لیگی وفد میں چودھری مونس الٰہی ، چودھری سالک حسین، طارق بشیر چیمہ شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کو وفاق اور پنجاب میں ایک اور وزارت ملنے کا امکان ہے۔ مزید برآں اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے گجرات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو ڈرنے یا سہمے سہمے رہنے کی ضرورت نہیں، حکومت مضبوط ہاتھوں میں ہے، اپوزیشن جو چاہے کرلے، حکومت 5 سال پورے کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اتحادی جماعت ہے، ہم نے حکومت کا ڈنکے کی چوٹ پر ساتھ دیا۔

پی ٹی آئی کے ساتھ پوری طاقت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مسلم لیگ ق نے تحریک انصاف کی حکومت کیلئے ہر بحران میں راپ نکالی۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ شہبازشریف نے پنجاب کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔ شہبازشریف نے میرے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگائیں۔ ہسپتالوں میں ایک بیڈ پرتین تین مریض لیٹے ہوئے ہیں۔ پنجاب بھر میں صحت اور تعلیم کے میدان میں جدت لائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات