سندھ ہائی کورٹ: کرنٹ لگنے سے چار نوجوانوں کی ہلاکت سے متعلق جبران ناصر ،پائلر و دیگر نے کے الیکٹرک ،نیپرا کے خلاف درخواست دائر

جمعرات 5 دسمبر 2019 18:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2019ء) سندھ ہائی کورٹ میں ڈیفنس میں کرنٹ لگنے سے چار نوجوانوں کی ہلاکت سے متعلق جبران ناصر ،پائلر و دیگر نے کے الیکٹرک ،نیپرا کے خلاف درخواست دائر کردی۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کے انفرااسٹرکچر کا آڈٹ کرایا جائے،کے الیکٹرک کی وجہ سے کتنا جانی و مالی نقصان ہوا اسکا بھی آڈٹ کرایا جائے،حکومت اور نیپرا نے کے الیکٹرک کے خلاف کوئی موثر کارروائی نہیں کی،عدالت سے استدعا ہے کہ اس تمام معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے،جوڈیشل کمیشن متاثرین سے مل کر لواحقین کو معاوضہ طے کرکہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے،خدانخواستہ اگر اب پھر بارشیں ہوئی اور کوئی ہلاک ہوا تو لواحقین نا امید ہوکر ہمت ہار جائیں گے کہ کچھ نہیں ہوا،نیپرا نے گذشتہ بارشوں میں ہونے والے ہلاکت پر انکوئری کمیٹی بنائی تھی جس کی رپورٹ تاحال منظر عام پر نہیں آئی ۔