ریسکیو1122 اوکاڑہ نے گزشتہ ماہ6 203 ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کر کے2073 متاثرین کو ریسکیو کیا

193 متاثرین کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ 1834 متاثرین کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 5 دسمبر 2019 17:24

ریسکیو1122 اوکاڑہ نے گزشتہ ماہ6 203 ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کر کے2073 ..
اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5دسمبر 2019ء، نمائندہ خصوصی، ساجد علی چوہان) اوکاڑہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے ریسکیو1122 اوکاڑہ کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ریسکیو1122اوکاڑہ کوگزشتہ ماہ کل 50779کالزموصول ہوئی ہیں جس میں 2036 ایمرجنسی کالز ہیں۔23778غیر متعلقہ،23210مس کالز، 1299 معلوماتی، 394 رونگ اور62 فیک کالز ہیں۔

2036 ایمرجنسیز میں 642روڈ ٹریفک حادثات،1159 میڈیکل،14آگ لگنے کے واقعات،56کرائم،1 ڈوبنے کا واقع اور 164 متفرق قسم کے ایمرجنسیز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

642روڈ ٹریفک حادثات میں 741 افراد متاثر ہوئے جن میں 8 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوئے جبکہ119 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداددی گئی اور614متاثرین کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔

ضلع بھر میں آگ لگنے کے 14 واقعات رونما ہوئے جن پر ریسکیو1122 بروقت ریسپانس کرتے ہوئے 10.51Millions کی پراپرٹی کو بچایا۔ماہ نومبرمیں پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ضلع بھرکے ہسپتالوں سے 487مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے دوسرے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ریسکیو1122 ہیلپ لائنز پر فی دن کالز کا تناسب 1693جبکہ فی دن ایمرجنسی کا تناسب68 کے قریب رہا۔

متعلقہ عنوان :