ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا سندھ اسمبلی کا دورہ، اجلاس کی کارروائی کا مشاہدہ کیا

جمعرات 5 دسمبر 2019 18:39

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا سندھ اسمبلی کا دورہ، اجلاس کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے جمعرات کو سندھ اسمبلی کا دورہ کیا اور اجلاس کی کارروائی کا مشاہدہ کیا۔ اراکین صوبائی اسمبلی نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا خیرمقدم کیا۔

(جاری ہے)

سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اجلاس کی کارروائی دیکھ کر مسرت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور جمہوری رویوں کے فروغ سے معاشرے ترقی کرتے ہیں، ایوان بالا نے صوبوں کے حقوق کیلئے ہر دور میں آواز اٹھائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کے دورے کا مقصد ایوان بالا اور سندھ اسمبلی کے درمیان روابط کو مستحکم کرنا ہے، وفاق اور صوبوں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری مسائل کے حل میں مددگار ثابت ہو گی۔