عالمی یوم انسانی حقوق کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجحتی کے طور پر منایا جائے گا،قائم مقام ڈی سی غذر

جمعرات 5 دسمبر 2019 18:39

غذر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2019ء) عالمی یوم انسانی حقوق ضلع غذر میں کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجحتی کے طور پر منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار قائم مقام ڈپٹی کمشنر غذر آمیر تیمور نے عالمی یوم انسانی حقوق کے تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں سرکاری اداروں کے سربراہان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ دس دسمبر کی صبح 10 بجے عالمی یوم انسانی حقوق اور کشمیریوں سے اظہار یکجحتی ریلی پی ڈبلیو ڈی ریسٹ ہاوس سے سٹی پارک تک نکالی جائے گی اور مختلف سکولوں کے طلبہ و طالبات ، علماء، سیاسی و سماجی نمائندے عالمی یوم انسانی حقوق کے موقع پر بھارت کا کشمیریوں پر کیے جانے والیظلم کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :