شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 5 دسمبر 2019 17:31

شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 دسمبر2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) 5دسمبر1971کومشرقی پاکستان کے محاذ پرمادر ملت کی حفاظت میں شہید ہونے والے جہلم کے بہادر سپوت میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کا48واں یوم شہاد ت گزشتہ روز منایا گیا ہے ،میجر محمد اکرم شہید نشان حیدرکی فیملی کو آج بھی ان پے فخر ہے ۔ جہلم کے نواحی علاقہ نکہ کلاں کے بہادر سپوت میجر محمد اکرم شہید 4اپریل1938کو پیدا ہوئے ،13 اکتوبر1963کو پاک فوج میں شمولیت اختیار کی۔

(جاری ہے)

جب 1971میں پاک بھارت جنگ شروع ہوئی تومشرقی پاکستان میں ہلی کے محاذ پر میجر محمد اکرم شہید نے فرنٹیئر فورس کی کمانڈ میں کئی روز تک اپنے سے کئی گناہ زیادہ بھارتی فوج کی پیش قدمی روک کر دشمن کے اوسان خطا کردئیے ۔ جہلم کا یہ بہادر سپوت مادر ملت کی حفاظت کرتے کرتے 5دسمبر1971کو شہید ہوا انہیں اعلی ترین فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔میجر محمد اکرم شہید کو مشرقی پاکستان میں دفنایا گیا جبکہ جہلم میں شاندار چوک کے مقام پر ان کی یادگار قائم کی گئی ،میجر محمد اکرم شہید نشان حیدر کے اہل خانہ ان کی شہادت پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :