Live Updates

الیکشن کمیشن غیر فعال ،جو آج صورتحال ہے ہم نے اس حولاے سے بار بار خدشے کا اظہار کیا تھا، شیری رحمن

حکومت آئینی ادارے غیر فعال کر رہی ہے، تحریک انصاف کے اندر بھی ان اقدامات پر سوال اٹھ رہے ہیں، نائب صدر پیپلز پارٹی

جمعرات 5 دسمبر 2019 18:57

الیکشن کمیشن غیر فعال ،جو آج صورتحال ہے ہم نے اس حولاے سے بار بار خدشے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن غیر فعال ہونے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو آج صورتحال ہے ہم نے اس حولاے سے بار بار خدشے کا اظہار کیا تھا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں شیری رحمان نے کہاکہ حکومت کی نااہلی یکے بعد دیگرے اس طرح کے بحران پیدا کر رہی ہے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کا فارن فنڈنگ کیس سسنا تھا۔انہوںنے کہاکہ جب کچہ چٹھا سامنے آ رہا ہے تو الیکشن کمیشن غیر فعال کر دیا گیا ہے، تحریک انصاف والے احتساب کی کسی عدالت اور فورم کے معیار پر پورے نہیں اترتے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت آئینی ادارے غیر فعال کر رہی ہے، تحریک انصاف کے اندر بھی ان اقدامات پر سوال اٹھ رہے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات