بینک آف آزاد کشمیر نے اپنی آئی ٹی کو نیکٹاکی معلومات کے ساتھ مربوط کردیا

جمعرات 5 دسمبر 2019 18:59

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2019ء) بینک آف آزاد جموں و کشمیر نے قومی ادارہ برائے انسداد دہشتگردی (نیکٹا) کی پالیسی پر عمل درآمد یقینی بناتے ہوئے ان افراد اور تنظیموں کوغیر قانونی اکاوئنٹس کھولنے سے روکنے کے لئے اپنی آئی ٹی کو قومی ادارے کی معلومات کے ساتھ مربوط کر دیا ہے، جن پر قومی یا عالمی سطح پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

یہ تفصیلات جمعرات کو یہاں بینک کے ہیڈ آفس میں منعقدہ ایک اجلاس میں پیش کی گئیں۔ اجلاس کی صدارت سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو (ایس ایم بی آر) اور بینک آف آزاد جموں و کشمیر کی آڈٹ کمیٹی کے چیئر مین جناب فیاض علی عباسی نے کی۔اس سے قبل بینک کے صدر / سی ای او (قائم مقام) سید آفتاب حسین گیلانی نے ان کا ہیڈ آفس آمد پر استقبال کیا اور انہیں بینک کے بزنس کو فروغ دینے کے لئے انتظامیہ کے مختلف اقدامات کے بارے میںبریف کیا گیا۔

(جاری ہے)

جناب عباسی کو ڈویژنل ہیڈ آئی ٹی جناب احتشام ملک نے ایک پریزنٹیشن پیش کی جس میںبتایا گیا کہ بینک نے اپنی آئی ٹی کو قومی انسداد دہشت گردی اتھارٹی (نیکٹا) کی معلومات کے ساتھ مربوط کردیا ہے تاکہ افراد / تنظیموں کونیکٹا کی عائد کردہ پابندی والے اکاؤنٹس کو کھولنے سے روکا جاسکے۔انہیں اس ڈیزائن کی مختلف خصوصیات پر ڈیمو دیا گیا۔جناب عباسی نے ڈیمو میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور اس کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

انہوں نے بینک کی جانب سے کامیابی کی جانب گامزن ہونے کی کوششوں کو سراہا اور آئی ٹی پر مبنی نیکٹا سلوشنز کا باضابطہ افتتاح کیا۔ ڈیمو کے دوران تمام ڈویژنل ہیڈز اور آر سی نارتھ بھی موجود تھے۔ صدر / سی ای او نے بینک ہیڈ آفس کا دورہ کرنے اور بینک کی ترقی کے لئے مختلف قیمتی تجاویز پیش کرنے پر مسٹر عباسی کا شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :