Live Updates

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت نے پاکستان کو درست سمت میں ڈال دیاہے‘عثمان بزدار

ہماری جدوجہد پاکستان کو سدھارنے اور عوام کو خوشحال کرنے کی ہے، کبھی ذاتی مفادات کی سیاست نہیں کی اور نہ کبھی آئندہ کریں گے تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کی سیاسی تاریخ کی شفاف ترین حکومت ہے ، شفافیت کا اعتراف ہر سطح پر کیا جارہا ہے ‘وزیراعلیٰ پنجاب

جمعرات 5 دسمبر 2019 19:36

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت نے پاکستان کو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ سابق ادوار میں کرپشن کا دور دورہ تھا اور سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑا ، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت نے پاکستان کو درست سمت میں ڈال دیاہے اورہماری جدوجہد پاکستان کو سدھارنے اور عوام کو خوشحال کرنے کی ہے،ہر قدم وطن عزیز کی بہتری کیلئے اٹھ رہا ہے -تحریک انصاف نے کبھی ذاتی مفادات کی سیاست نہیں کی اور نہ کبھی آئندہ کریں گے ، ہمیشہ قومی مفادات کو مقدم رکھا ہے، تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کی سیاسی تاریخ کی شفاف ترین حکومت ہے ، شفافیت کا اعتراف ہر سطح پر کیا جارہا ہے ،تبدیلی سے خوفزدہ عناصر حکومت کے خلاف بے سود پراپیگنڈہ کر رہے ہیں ، قومی خزانے کو لوٹنے والے عناصر قوم کے مجرم ہیں -ماضی کی لوٹ مار کا دور کبھی واپس نہیں آئے گا- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے وسائل کا رخ پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے موڑ دیا ہے - ماضی کی غلط ترجیحات کے باعث پنجاب کے دور دراز شہر ترقی سے محروم رہے - انہوںنے کہاکہ ترقیاتی منصوبے عوام کی حقیقی ضروریات کو مدنظر رکھ کر ترتیب دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تمام علاقوں کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے۔ترقی اور خوشحالی ہر شہر کے لوگوں کا بنیادی حق ہے۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے ہر ضلع کے متعلق عوامی مسائل حل کرنے کے لئے مربوط حکومت عملی بنائی ہی- عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کریں گے -وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اپنی اصل منزل کی طرف رواں دواںہے۔

انہوںنے کہاکہ نیا پاکستان عام آدمی کا پاکستان ہے۔قومی وسائل کو عوام کی امانت سمجھتے ہیں۔ عوام نے جو مینڈیٹ دیاہے اس کی لاج رکھیں گے۔ عوامی خدمت کا سفر شروع ہو چکا ہے، وہ پاکستان بنا رہے ہیں جس کا خواب قائداعظمؒ نے دیکھا تھا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے معاشی اشارئیے بہتر ہونے پر وزیراعظم عمران خان ،معاشی ٹیم اور قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عالمی مالیاتی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے بھی معاشی اشاریوں کو مثبت قرار دے کر حکومت کے معاشی اقدامات پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے اورپاکستان کے معاشی آؤٹ لک کا منفی سے مستحکم میں تبدیل ہونا قابل قدر کامیابی ہے ۔

انہوںنے کہا کہ موڈیزنے غیر ملکی سرمایہ کاری میں پاکستان کی بھارت پر برتری کی بھی تصدیق کی ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کی طویل المدتی معاشی پالیسی کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں ۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کو بہتر قرار دینے سے حصص مارکیٹ میں بہتری آرہی ہے اور معاشی بہتری کے اثرات ٹریکل ڈاؤن پالیسی کے تحت عوام تک پہنچنا شروع ہورہے ہیں۔موڈیز رپورٹ نے ثابت کردیا ہم باتیں نہیں ،کام کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کے عوام جان چکے ہیں کہ کون معیشت کیلئے خود کش بمبار بنا اورکس نے گرتی پڑتی معیشت کو سہارادیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات